اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات 13 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا ایک طویل عرصے سے کمزور انٹیلی جنس کے باعث مسلسل غلط اندازوں کا شکار رہا ہے اور ایران کے خلاف جنگ اس کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اب آبنائے ہرمز کے معاملے میں اس سے بھی بڑی غلط فہمی اور غلط اندازے کا مظاہرہ کیا ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ جعلی خبروں سے بھی زیادہ خطرناک جعلی معلومات ہیں، اس لیے محتاط رہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا: اللہ سب سے بڑا ہے، زمین کی ہر طاقت سے بڑا ہے؛ ہم اللہ پر بھروسا کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ